07:29 , 17 اپریل 2026
Watch Live

چین میں ڈیلیوری ڈرائیور نے خاتون کی جان کیسے بچائی؟ دلچسپ کہانی جانیے

چینی صوبے سیچوان کے شہر لشان میں فوڈ ڈیلیوری ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 گھنٹے سے کمرے میں محصور خاتون کی جان بچا لی۔

ڈیلیوری بوائے زینگ کو ایک رہائشی عمارت کے قریب سڑک پر پڑے تکیے پر خون سے لکھا "110” اور "625” نمبر نظر آیا، جسے دیکھ کر اس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے ایک ہوٹل ملازم کی مدد سے تکیے کی شناخت کی اور عمارت کی 25ویں منزل پر واقع فلیٹ سے خاتون کو بازیاب کرایا۔

خاتون نے بتایا کہ گھر کی صفائی کے دوران تیز ہوا سے بیڈروم کا دروازہ بند ہوگیا اور تالا ٹوٹنے کے باعث وہ کمرے میں محصور ہو گئی۔ موبائل دوسرے کمرے میں تھا اور شور کے باوجود کوئی مدد کو نہ آیا۔

بالآخر خاتون نے اپنی انگلی کاٹ کر خون سے تکیے پر ایمرجنسی نمبر لکھا اور اسے کھڑکی سے باہر پھینک دیا۔

پولیس کی بروقت کارروائی سے خاتون کو شدید جسمانی اور ذہنی تکلیف سے نجات ملی۔ شکر گزار خاتون نے زینگ کو انعام دینا چاہا، مگر اس نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کچھ خاص نہیں کیا، کوئی بھی ہوتا تو یہی کرتا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION